نیشنل گرڈ کمپنی نے220کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کو انرجائز کردی
نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 220 کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر کے پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں خصوصی اقتصادی زون میں بڑے صنعتی صارفین کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تعمیر کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کیش ڈپازٹ لون کے تحت 4 ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کا مقصد صنعتی آپریشنز، کاروبار اور اقتصادی ترقی کیلئے بجلی کی قابل اعتمادفراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر( این جی سی) انجینئر الطاف حسین ملک نے گرڈ سٹیشن کی تکمیل پراجیکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بزنس پارک گرڈ سٹیشن کو طویل مدتی صنعتی توسیع اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اوریہ خصوصی اقتصادی زون کیلئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کی 220/132کے وی سطح پر ٹرانسفارمیشن کیپسٹی 500 ایم وی اے ہے جسے تقریباً 4 کلومیٹر طویل 2...